Code : 3619 5 Hit

فلسطین کے کسی بھی حصے کا مقبوضہ علاقوں سے الحاق کیا گیا تو اس کے نتائج کے ذمہ دار صیہونی خود ہوں گے؛اسلامی تعاون کونسل کا انتباہ

سلامی تعاون کونسل کے ممبروں نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انتباہ کیا گیا ہے کہ اگر فلسطین کے کسی بھی حصے کو مقبوضہ علاقوں سے الحاق کیا گیا تو صہیونی حکومت اس نوآبادیاتی عمل کے نتائج کی ذمہ دار ہوگی۔

ولایت پورٹل:فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے مغربی کنارے کو الحاق کرنے کے منصوبے پر سعودی عرب کی زیرصدارت ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ ایک ہنگامی اجلاس میں  اسلامی تعاون تنظیم نے غاصب حکومت کو فلسطین کے کسی بھی حصے کو مقبوضہ علاقوں سے الحاق کرنے پر انباہ دیتےہوئے اعلان کیا ہے کہ اس نوآبادیاتی سامراجی کارروائی کے انجام کی ذمہ دار صیہونی حکومت ہوگی۔
بیان میں زور دیا گیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم صیہونی حکومت کے خطرات سے نمٹنے کے لئے ضروری سیاسی اور قانونی اقدامات اٹھائے گی۔
اسلامی تعاون تنظیم کے پبلک سیکرٹریٹ نے اسرائیل کے قبضے سے نمٹنے کے لئے فلسطینی رہنماؤں کے فیصلوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب کے یکطرفہ اقدامات سے فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے دو آزاد ریاستوں کی تشکیل کے امکان پر مبنی سیاسی عمل کو نقصان پہنچے گا۔
بیان میں صیہونی حکومت کے اقدامات کے سنگین نتائج اور خطے اور دنیا کے دیگر حصوں میں سلامتی اور استحکام پر اس کے اثرات کے بارے میں بھی خبردار کیا گیا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو بار بار قرار دادوں کی خلاف ورزیوں کے لئے جوابدہ ہونے کے لئے تمام ضروری سیاسی اور قانونی میکانزم کا استعمال کریں۔
 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین