اب تم اپنےتم دشمنوں سے خوفزدہ ہو کر زندگی گزارو گے ؛زینب سلیمانی کا ٹرمپ سے خطاب

شہید قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے  ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے اپنے صفحہ پر لکھا ہے کہ اپنےتم دشمنوں سے خوفزدہ ہو کر زندگی گزارو گے۔

ولایت پورٹل:سپاہ قدس کے شہید کمانڈرجنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ تم نے میرے والد کو قتل کیا ، ایسے جنرل کو قتل کیا جس نے دہشتگرد گروہ داعش اور القاعدہ پر فتح حاصل کی تھی، اور تم نے ایسے جنرل کو شاید اس لئے قتل کیا تا کہ تمہیں کسی بھی طرح ہیرو کہا جائے لیکن تمہیں شکست فاش ہوئی اور تم چور چور ہو کر اکیلے رہ گئے،زینب سلیمانی نے لکھا کہ  تم نہ فقط ہیرو نہیں بنے بلکہ  تمہیں ایک ایسے شخص کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو اپنے دشمنوں سے خوفزدہ ہو کر زندگی گزارے گا،واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ وہ گزشتہ کچھ عشروں ميں امریکہ کے ایک ایسے صدر رہے ہیں جس نے کوئی نئی جنگ کا آغاز نہیں کیا اور جنرل قاسم سلیمانی کا قتل ان کی حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے۔
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی حالت میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کو اپنی حکومت کی کامیابی قرار دیا کہ دنیا بھر میں ٹرمپ کی اس کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، جنرل سلیمانی نے ہی عراق اور شام میں داعش کی نام نہاد حکومت کو ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور عراقی اور شامی عوام اور حکومت جنرل سلیمانی کی قربانیوں کا اعتراف بھی کرتے ہیں، داعش کے بانی اور حامی امریکہ کو داعش کے خلاف جنرل قاسم سلیمانی کی مہم کیسے پسند آتی کیونکہ وہ اس کے سامراجی ارادوں میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے،ٹرمپ کے دہشت گرد فوجیوں نے ایسی حالت میں بغداد ہوائی اڈے کے نزدیک جنرل قاسم سلیمانی، جنرل ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی گاڑی پر حملہ کیا کہ وہ عراقی حکومت کی باضابطہ دعوت پر عراق گئے تھے، جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراق میں ٹرمپ کی گرفتاری کے لئے مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین