ولایت پورٹل:ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکہ کے نئے مندوب نے جمعہ کو صیہونی حکومت کو مظلوم ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف اقدامات کی اجازت نہیں دیں گے،اقوام متحدہ میں امریکہ کے نئے مندوب کیلی کرافٹ نے اپنی پہلی نیوز کانفرنس کے دوران ، کرافٹ نے کہا کہ واشنگٹن نے صیہونی حکومت کی حمایت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی بھی حمایت کی اور تنازعہ کے خاتمے کے لئے دونوں فریقوں کے مابین مذاکرات کی ضرورت ہے،مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاریوں پر تنقید کے جواب میں ، انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو دو طرفہ بات چیت کے ذریعے معاملہ بہ حیثیت سے حل کیا جانا چاہئے،اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے وضاحت کی کہ میں اسرائیل کے لئے اپنی اور امریکہ کی حمایت کی توثیق کرنے کے لئے ہر ممکن موقع کو استعمال کروں گی،کرافٹ نے کہا ، "ہم جب بھی سلامتی کونسل میں یا کسی اور جگہ جمع ہوتے ہیں تو اسرائیل کو باکسنگ بیگ کے طور پر استعمال کرنے لگتے ہیں جو ناقابل قبول ہے،یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے صہیونی وزیر جنگ نے مغربی کنارے کے وسط میں واقع الخیل علاقہ میں ایک نیا صہیونی محلہ تعمیر کرنے کی اجازت دی ہے،اس سے قبل ، امریکی وزیر خارجہ مائک پومپؤ نے نومبر میں کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ مغربی پٹی میں اسرائیلی آبادکاری اور فلسطینیوں کی ذاتی زمینوں پر قبضہ کے غیر قانونی ہونے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کو تسلیم نہیں کیا ہے ۔
اب ہم صیہونیوں کے خلاف کچھ نہیں ہونے دیں گے؛اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے کا اعلان
اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ نے بین الاقوامی برادری کی جانب سے صیہونی حکومت پر کی جانے والی تنقید پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تل ابیب کے لئے واشنگٹن کی مکمل حمایت کا اعلان کیاہے۔

wilayat.com/p/2551
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین