Code : 2767 525 Hit

اب بھی مسلمان متحد نہیں ہوں گے تو پھر کب ہوں گے؛جنرل سلیمانی کی شہادت پر مہاتیر محمد کا رد عمل

ملائشیا کے وزیر اعظم نے کمانڈر سلیمانی کوشہید کرنے کے امریکی اقدام پر تنقید کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو امریکی خطرات کے خلاف متحد ہوجانا چاہیے۔

ولایت پورٹل:فری ملائیشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے متنبہ کیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کی  امریکی دہشت گردانہ  کارروائی مغربی ایشیاء میں سخت کشیدگی کا باعث بن سکتی ہے،مہاتیر محمد نے استنبول میں سعودی قونصل خانے میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کوجمعہ کی صبح امریکی دہشت گردی کی کارروائی کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ  واشنگٹن اور ریاض ان غیر اخلاقی حرکتوں کے ذمہ دار ہیں،ٹرمپ کے طرز عمل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور دنیا ان کو روکنے کے لئے کچھ نہیں کر سکتی،مہاتیر محمد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ایسی بات کہتا ہے جسے وہ پسند نہیں کرتا ہے ، "اسے دوسرے ممالک  ڈرون بھیجنے میں کوئی حرج نہیں ہے اور ہوسکتا ہے کہ وہ مجھ پر فائر بھی کرے،ملائیشیا کے وزیر اعظم نے دنیا کے مسلم ممالک سے بھی ان دھمکیوں کے خلاف متحد ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین