Code : 3754 5 Hit

شمالی کوریا کی امریکہ کو ایٹمی حملہ کی دھمکی

پیانگ یانگ کا کہنا ہے کہ تجربے سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ امریکہ کو سفارتکاری کی زبان سمجھ میں نہیں آتی ہے لہذا اس کےجوہری خطرے کو صرف اسی طرح کے خطرہ سے نمٹا جانا چاہئے۔

ولایت پورٹل:یو ایس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے سفارتی ذرائع کے حصول میں امریکہ کی طرف سے سنجیدگی کے فقدان کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن کے اختیار کردہ انداز کے بعد اب ایٹمی حملہ  کا واحد آپشن باقی بچا ہے۔
اس سلسلے میں  شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے ایک تنقیدی مضمون میں لکھا ہے کہ امریکی جوہری خطرے سے نمٹنے کے لئے ، پیانگ یانگ حکومت نے سفارتی اور بین الاقوامی سطح پر ، پوری کوشش کی ہے تاہم  غیر موثر رہی ہے لہذا اب ایک ہی راستہ بچا ہے کہ ایٹمی حملہ کے خطرہ کو صرف اسی طرح کے خطرہ سے نمٹا جانا چاہئے ۔
قاب ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے انتخابات میں کامیابی کے لیےشمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کی راہ ہموار کرتے ہوئے خارجہ پالیسی کے حصول کی کوشش کی ۔
تاہم شمالی کوریا کے حالیہ اقدامات  خاص طور پر وہ اقدامات جنھوں نے جنوبی کوریا کے ساتھ تناؤ کو بڑھایا ہے،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس  مقصد کو حاصل کرنے میں ٹرمپ شدید ناکام ہوئے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین