شمالی کوریا کا ایک مہنے میں چار مزائلوں کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا نے مزید دو میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے بعد رواں مہینے میں اس ملک کا چار میزائلوں کا کامیاب تجربہ ہوچکا ہے۔

ولایت پورٹل:روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ایک اورمیزائل تجربے میں 2 میزائل فائرکئےجس کے بعد شمالی کوریا ایک مہینے میں 4میزائل تجربے کرچکا ہے، ادھرجنوبی کوریا کے حکام کے مطابق شمالی کوریا نے پیرکی صبح کم فاصلے تک مارکرنے والے2 بیلسٹک میزائل فائرکئے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق میزائل پیونگ یونگ کے ائیرپورٹ کے مشرقی علاقے سے فائرکئے گئے ، یادرہے کہ  شمالی کوریا 5،11 اور14 جنوری کوبھی میزائل تجربہ کرچکا ہے۔
ادھر جاپان کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کا بغورجائزہ لیا جارہا ہے، واضح رہے کہ شمالی کوریا امریکی پابندیوں کے باوجود اپنی دفاعی پوزیشن کو مضبوط بنا رہا ہے جس کو لے کر امریکہ اور ا س کے اتحادیوں میں تشویش پائی جاتی ہے  اور اس ملک کے خلاف آئے دن مزید پابندیاں عائد کر رہے ہیں تاہم شمالی کوریا  امریکی پابندیوں کی پرواہ کیے بغیر اپنے میزائل پروگرام کو آگے بڑھا رہا ہے اور لگاتار تجربے کر رہا ہے اور امریکہ یاا س کے اتحادی کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین