Code : 1932 11 Hit

شمالی کوریا کے ایک ہفتہ میں چار میزائلوں کے کامیاب تجربے

امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شمالی کوریا نے ایک ہفتے کے دوران چوتھے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

ولایت پورٹل:جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے دو میزائل جنوبی صوبہ ہانگ ہائے سے مشرق کی جانب سے سمندر میں داغے گئے ہیں،یاد رہے کہ شمالی کوریا نے 2 روز قبل امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان شروع ہونے والی فوجی مشقوں پر برہمی کا اظہار کیا تھا،شمالی کوریا کے مطابق یہ مشقیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی خلاف ورزی ہیں،جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے حکام کے مطابق یہ دو میزائل بحیرہ جاپان میں جا گرے،جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق ان میزائلوں نے انتہائی سست روی سے تقریباَ 220 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق میزائل بظاہر غیرمعمولی طور پر تیز رفتار تھے،واضح رہے کہ شمالی کوریا امریکا کی پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود ملکی فاع کے لئے میزائلوں کے تجربے کرتا رہتا ہے اور اسے اپنا حق سمجھتا ہے،یاد رہے کہ پچھلے 13 سالوں میں شمالی کوریا 5 جوہری تجربات بھی کر چکا ہے جس سے اسے متعدد ممالک کی تنقید اور مخالفت کا سامنا ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम