Code : 1383 13 Hit

امریکہ چور اور ڈکیت ہے:شمالی کوریا

شمالی کوریا نے اپنے مال بردار جہاز پر امریکی قبضہ کو چوری اور ڈکیتی قراردیاہے۔

ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مال بردار جہاز پر امریکی قبضہ کو چوری اور ڈکیتی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو فوری طور پر شمالی کوریا کا جہاز واپس کرنا چاہیے، اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے امریکہ  کی جانب سے اس کے مال بردار (کارگو) جہاز کو ممنوع کوئلے کی برآمدات میں ملوث ہونے کے الزام میں قبضے میں لینے کو چوری اور ڈکیتی قراد دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور شمالی کوریا کا جہاز واپس کرے، شمالی کوریا نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعہ اسے دھوکہ دے رہا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम