Code : 2896 16 Hit

شمالی کوریا طویل فاصلے تک مارکرنے والا جوہری بیلسٹک میزائل بنا رہا ہے: امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا واضح طور پر ایک طویل فاصلہ طے کرنے والا بیلسٹک میزائل تیار کررہا ہے جو ایٹمی وار ہیڈس لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی وزیر دفاع مارک سپیر نے جمعہ کو تاکید کرتے ہوئے  کہا کہ شمالی کوریا واضح طور پر ایک طویل فاصلہ طے کرنے والا ایسا بیلسٹک میزائل  تیار کررہا ہے جو ایٹمی وار ہیڈس لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
امریکی وزیر دفاع نے پیانگ یانگ کے ممکنہ خطرے کے بارے میں امریکی نظریہ اور 2019 کے آخر میں کرسمس کے موقع پر تحفہ کے طور پر اس ملک کے ذریعہ پیش کردہ ایک نئے اسٹریٹجک ہتھیار کی نقاب کشائی کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا وہ والا ایسا بیلسٹک میزائل  تیار کررہے ہیں جو ایٹمی وار ہیڈس لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
انھوں نے  بین الاقوامی اور اسٹریٹیجک  علوم  کے ایک انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ کم از کم میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ان کا  یہ وسیع پیمانہ پرجارحانہ پروگرام ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ شمالی کوریا واضح طور پر ایک طویل فاصلہ طے کرنے والا ایسا بیلسٹک میزائل  تیار کررہا ہے جو ایٹمی وار ہیڈس لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن ہم ان کے اس پروگرام پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
یادرہے کہ شمالی کوریا نے آخری بار 2017 میں امریکہ کے ساتھ اسلحے کی بات چیت شروع کرنے سے قبل ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔
تاہم امریکی اقتصادی پابندیوں کو ختم کرنے کے بدلے کوریا کے جوہری تخفیف اسلحہ کے بارے میں پیانگ یانگ اور واشنگٹن کے مابین تعطل کا شکار بات چیت کے بعد، پیانگ یانگ نے دھمکی دی کہ اگر امریکہ انصاف سے کام  لیتے ہوئے کوئی تجویز پیش نہیں کرتا ہے تو وہ جوہری اور میزائل سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گا۔
اس کے جواب میں امریکی وزیر دفاع نے شمالی کوریا سے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کا مطالبہ کیا۔




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम