Code : 4066 11 Hit

شمالی کوریا ممکنہ طور پر جوہری ہتھیار بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے؛اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل میں نصب کیے جانے والے جدید جوہری ہتھیار تیار کیے ہیں جن کی مدد سے ہدف کو باآسانی تباہ کیا جا سکتا ہے۔

ولایت پورٹل:روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل میں فٹ ہونے والے جدید جوہری ہتھیار تیار کیے ہیں جن کی مدد سے ہدف کو باآسانی تباہ کیا جا سکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی پابندیوں کی نگرانی کرنے والے ماہرین کے ایک آزاد پینل کی خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا پچھلے 6 ایٹمی تجربوں کی مدد سے چھوٹے جوہری ہتھیار تیار کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے جسے وہ بیلسٹک میزائل کے وار ہیڈز میں فٹ کریں گے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ستمبر 2017 کے بعد سے ایٹمی تجربہ نہیں کیا لیکن جوہری تجربات پر عائد پابندیوں کے باوجود خفیہ طور پر جوہری میزائل و آلات کی تیاری جاری رکھی، اقوام متحدہ کے ماہرین کی یہ عبوری رپورٹ سلامتی کونسل کی شمالی کوریا کی پابندیوں سے متعلق 15 رکنی کمیٹی کے پاس جمع کرادی گئی ہے۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین