Code : 4626 4 Hit

سابق پاکستانی وزیر اعظم کے خلاف بلاضمانت وارنٹ جاری

پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس بلاضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

ولایت پورٹل:پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں اور ان کی گرفتاری کی کاپیاں جاتی امرا گیٹ پر چسپاں کردی گئیں،رپورٹ کے مطابق، نوٹس کے مطابق ملزم جان بوجھ کر کیس میں حاضری سے مفرور ہے،نوٹس راولپنڈی احتساب عدالت کی جانب سے چسپاں کئے گئے ہیں۔
نوٹس میں عدالت کی جانب سے ڈی آئی جی اورسی سی پی او کو گرفتاری کے حوالے سے ہدایات دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ جان بوجھ کرغیرحاضری کے باعث 9 ستمبر کو عدالت نے ملزم نوازشریف کو مفرورقراردیاتھا،ملزم کی گرفتاری کیلئے یکم اکتوبر 2020 کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کررکھے ہیں ۔
تسنیم

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین