فلاحی منصوبے نہیں جنگ بند کرؤ؛برطانوی شہری

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں روز مرہ کی اشیا میں کمر توڑ اضافہ اور مہنگائی کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔

ولایت پورٹل:ای بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق  برطانیہ میں روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ اور مہنگائی کے خلاف اس ملک کے دارالحکومت لندن میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پورٹ لینڈ سے پارلیمنٹ اسکوائر تک مارچ میں حصہ لیا، مظاہرے میں شریک برطانوی شہریوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ " فلاحی منصوبے نہیں جنگ ختم کی جائے"۔
واضح رہے کہ یہ مظاہرے ٹریڈ یونین کانگریس منعقد کروا رہی ہے جس کا کہنا ہے کہ اس ملک میں ملازمین کی آمدنی بہت زیادہ اور سخت انداز میں متاثر ہوئی ہے، یونین سربراہ نے کہا کہ اگر ہماری تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تو ہم ایک بحران سے دوسرے بحران کا سفر کرتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بحران اچانک نہیں ہوا، ایک دہائی سے زائد عرصے سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، ٹریڈ یونین کانگریس کی رہنما نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزیراعظم نے کورونا وبا کے دنوں میں ملازمین سے تنخواہیں بڑھانے کے وعدے کیے تھے جو پورے نہیں کیے گئے جس کر ملازمیں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین