Code : 1233 34 Hit

امریکہ اور سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکا اور سعودی عرب کو مذاکرات کی پیشکش کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ولایت پورٹل:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی نے ایران کی جانب سے امریکا اور سعودی عرب کو مذاکرات کی پیشکش کی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا امریکا سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،انہوں نے کہا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات صرف حج وعمرہ کے بارے میں ہوتے ہیں باقی سیاسی امور کے بارے میں مذاکرات کی خبروں میں صداقت نہیں،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب خطے کا ایک اہم ملک ہے لیکن سعودی حکام کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خطے میں مختلف قسم کے مسائل پیدا ہوئے ہیں،انہوں نے کہا امید ہے کہ سعودی عرب اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے گا،سیدعباس موسوی کا کہنا تھا اسلامی جمہوریہ ایران تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम