Code : 2074 22 Hit

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں:ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کرےگا، مذاکرات کے لیے بہت سی پیشکش ہیں ایران کا جواب ہمیشہ نفی میں ہوگا،حسن روحانی کا کہنا تھا کہ اگر امریکا ایران پر عائد پابندیاں اٹھا لے تو جوہری ڈیل کےفریقین کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوسکتا ہے،انہوں نےمزید کہا کہ جوہری ڈیل کے دیگر فریقین کےساتھ مذاکرات جاری ہیں، جمعرات تک نیتجہ نہ نکلا تو ڈیل کی مزید شقوں پر عملدرآمد میں کمی کا اعلان کر دیں گے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम