Code : 4002 2 Hit

دنیا بھر میں امریکی مقبولیت میں کمی؛گلوپ سروے کی رپورٹ

گلوپ انسٹی ٹیوٹ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ کے بارے میں دنیا کا رویہ منفی ہے اور امریکہ دنیا کے ممالک میں مقبول نہیں ہے۔

ولایت پورٹل:اس وقت جب امریکہ میں آنے والے صدارتی  انتخابات میں دونوں امریکی صدارتی امیدواروں کی صورتحال پر گرما گرم  سروے ہورہے ہیں ،گلوپ انسٹی ٹیوٹ نے "امریکی قیادت" کی عالمی رائے پر ایک رپورٹ شائع کی ہے اور اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ امریکہ دنیا میں مقبول نہیں ہے،مذکورہ امریکی معتبر انسٹی ٹیوٹ نے پیر کو ایک رپورٹ جاری کی  جس میں کہا گیا کہ امریکی قیادت اب بھی پوری دنیا میں غیر مقبول ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے تیسرے سال میں ، ایک نئی گلوپ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کچھ معمولی تبدیلیوں کے باوجود عالمی سطح پر موجودہ امریکی قیادت کی تصویر ، پچھلے دو صدور کے مقابلہ میں کافی کمزور ہے۔
رپورٹ کے مطابق  ٹرمپ کی صدارت کے پہلے سال میں  عالمی سطح پر امریکی قیادت کا سازگار نظریہ ایک ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچ گیا اور صرف 30٪ امریکی قیادت کے بارے میں سازگار نظریہ رکھتے تھے، گلوپ کے مطابق ٹرمپ کی صدارت کے تیسرے سال میں  صورتحال زیادہ بہتر نہیں ہوئی اور 2019 میں اوسطا  دنیا کے 135 ممالک میں سے صرف 33٪ ہی امریکی قیادت کے حق میں رائے رکھتے ہیں۔
 انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ، اگرچہ 2017 کے مقابلے میں 2019 میں دنیا میں امریکی مقبولیت کی سطح میں قدرے بہتری آئی ہے لیکن 2008 میں جارج ڈبلیو بش کے دور صدارت کے آخری سال کے مقابلے میں یہ ایک فیصد پیچھے ہے ،اس سال میں  امریکی مقبولیت کی شرح 34 فیصد تھی، گلوپ کے مطابق  پانچ ممالک لبنان ، عراق ، اٹلی ، سیرا لیون اور زیمبیا میں  امریکہ کی عدم مقبولیت میں 10 فیصد یا اس سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین