ہماری سرحدوں کو ٹیڑھی آنکھ سے دیکھنے کی کسی میں ہمت نہیں:ایرانی بحریہ کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایڈمیرل سیاری نے کہا کہ کسی میں بھی اتنی ہمت اور جرأت نہیں کہ ایرانی سرحدوں کے قریب آسکے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے کہا ہے کہ کسی طاقت  میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سمندری اور زمینی سرحدوں اور اس سرزمین کی ارضی سالمیت کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی جرات اور ہمت نہیں ہے۔
یہ بات ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے پیر کے روز ایران کے شمالی شہر رشت میں اپنی ایک تقریر میں کہی،انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت بھی اسلامی جمہوریہ کا مقدس پرچم دنیا کے کھلے پانیوں میں اٹھایا گیا ہے جو ہمارے جوانوں کی سائنس، طاقت، صلاحیت اور صنعت کی علامت ہے۔
ایڈمیرل سیاری نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی ملک کو اس سرزمین کے پانی اور مٹی کی ٹیڑھی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں ہے اور سب اس قوم اور نظام کی طاقت اور اقتدار سے آگاہ ہیں،انہوں نے بین الاقوامی کھلے پانیوں میں ایرانی بحری جہازوں کی سکیورٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کے کھلے پانیوں میں ایرانی بحری جہازوں کی سکیورٹی فراہم کرتے ہیں اور اب تک پانچ ہزار بحری جہازوں کے لیے 150 اسکارٹ آپریشنز کیے جا چکے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین