Code : 4357 3 Hit

مزاحمتی تحریک سے اسلحہ کوئی نہیں لے سکتا:جہاد اسلامی

فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کی غیر ملکی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ "مزاحمتی تحریک سے ہتھیار کوئی نہیں لے سکتا۔

ولایت پورٹل:القدس اخبار  کی رپورٹ کے مطابق ، فلسطین  کی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل  زیاد النخالہ نے اعلان کیا ہے کہ مزاحمت کو غیر مسلح نہیں کیا جاسکتا، رپورٹ کے مطابق  انہوں نے زور دے کر کہاکہ دشمن مزاحمت کے ہتھیاروں سے کبھی خوش نہیں ہوگا لیکن اس سلسلے میں ہمارا موقف مستحکم ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
النخالہ نے یاد دلایاکہ ہم نہ صرف مزاحمت کو غیر مسلح نہیں کریں گے  بلکہ ہم اس کی طاقت کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کرنے کے لئے بھی اقدامات کریں گے۔
جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت کے ذریعہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ جاری رکھنے کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے محاصرے کا تسلسل فلسطینی عوام کے حقوق کے خلاف صہیونی جارحیت کا تسلسل ہے۔
زیاد النخالہ نے مختلف فلسطینی گروپوں کےدرمیان اتحاد کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین