Code : 2058 6 Hit

ہندوستان میں 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت منسوخ

ہندوستانی ریاست آسام میں مودی سرکار نے 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:ہندوستان کی ریاست آسام میں شہریت سے متعلق رجسٹریشن لسٹ جاری کردی گئی، اسٹیٹ کوآرڈینیٹر کا کہنا ہے کہ آسام میں تقریباً 19لاکھ افراد بھارتی شہریت ثابت نہیں کرسکے، آسام میں جاری رجسٹریشن لسٹ میں 19 لاکھ6ہزار657افراد کے نام نہیں، سٹیٹ کوآرڈینیٹرنے مزید کہا کہ آسام میں غیرمطمئن افراد فارنرٹریبونلز کے سامنے اپیل جمع کراسکتے ہیں،ہندوستانی میڈیا کے مطابق ریاست آسام میں آباد 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت واپس لے لی گئی، شہریت سے محروم مسلمان70 کی دہائی سے آسام میں رہائش پذیر ہیں ،شہریت سے محروم ہونے والے بنگلہ دیش سے بھارت آئے تھے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम