Code : 4116 6 Hit

شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد دہشتگردوں کے ہاتھوں9عام شہری اغوا

شامی ڈیموکریٹک فورسز کے نام سے مشہورامریکی حمایت یافتہ کرد عناصر نے دیر الزور کے جنوب مشرق میں واقع ایک قصبے میں نو شہریوں کو اغوا کرلیا۔

ولایت پورٹل:شامی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق "شامی ڈیموکریٹک فورسز" کے نام سے مشہورامریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیاؤں نے ایک بار پھر متعدد شامی شہریوں کو اغوا کیا ہے،واضح رہے کہ ان عسکریت پسندوں کو امریکی دہشت گرد عناصر کی براہ راست تائید حاصل ہے اور یہ امریکی عناصر کے ساتھ مل کر شمال مشرقی اور مشرقی شام کے بڑے علاقوں پر قابض ہیں، ان علاقوں میں شام کے بیشتر تیل کے کنویں ہیں۔
شام کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی صوبے دیر ایزور (مشرقی شام) کے قصبے "سویڈن جزیرے" میں کرد عناصر نے متعدد افراد کے گھر پر حملہ کیااور امریکہ سے وابستہ عناصر نے نو عام شہریوں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، ذرائع کے مطابق ، کرد عناصر نے قصبے کے اندر متعدد چوکیاں بھی قائم کیں تاکہ شہریوں کو احتجاج سے روک سکیں اس لیے کہ کردوں کے خلاف دیر الزور کے مختلف علاقوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔
یادرہے کہ دیر الزور اور شمال مشرقی صوبہ الحسکہ میں شامی مظاہرین بار بار سڑکوں پر آکر کردوں اور امریکی دہشت گردوں کے خلاف احتجاج کر کے ان کے ملک بدر کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں، اسی سلسلے میں  حال ہی میں شام میں العکیدات قبیلے کے شیخوں اور معززین نے امریکی قابضین کا مقابلہ کرنے کے لئے " العکیدات آرمی" کے قیام کا اعلان کیا تھا اور انہوں نے امریکہ اور اس کے اتحادی کردوں کی قابض موجودگی کے بارے میں اپنے موقف کو متحد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
العکیدات قبیلے نے ایک بیان جاری کیا جس میں شامی ڈیموکریٹک فورسز کی موجودہ صورتحال اور جرائم کا جائزہ لیا گیا  جو امریکہ اور صیہونی حکومت کی حمایت سے انجام دی جارہے ہیں اوریہ کہ یہ دہشتگرد تمام سرخ خطوط کو عبور کر چکے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین