افغانستان میں اپنے جرائم کے انکشاف پر 9 آسٹریلیائی فوجیوں کی خودکشی

آسٹریلیا کے افغانستان میں اپنی فوج کےہاتھوں ہونے والے جرائم کے انکشافات پر بحران کا شکار ہونے کے بعد تعینات 9 آسٹریلیائی فوجیوں نے خودکشی کرلی ہے۔

ولایت پورٹل:آسٹریلیائی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق  آسٹریلیا کے افغانستان میں اپنی فوج کےہاتھوں ہونے والے جرائم کے انکشافات  کے بعد پچھلے تین ہفتوں میں اس ملک کے9 فوجیوں نے خودکشی کرلی ہے ، ادھر آسٹریلیائی حکومت اور فوج نے افغانستان میں اپنے جرائم کے بارے میں رپورٹ پیش کی ہے۔
یادرہے کہ کچھ ہفتوں پہلے  ایک خبرمنظر عام پر آئی تھی کہ 39 افغان شہریوں یا قیدیوں کے غیر قانونی قتل میں آسٹریلیائی فوج ملوث ہے،اس رپورٹ میں چار سالہ تحقیقات کے نتیجے میں  آسٹریلیائی فوج کی جانب سے جنگی زون سے باہر غیرقانونی ہلاکتوں کا شرمناک ریکارڈ سامنے آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق  اس سال صرف کم از کم 56 آسٹریلوی فوجیوں نے خودکشی کی ہے جبکہ 2019 میں 40 آسٹریلوی فوجیوں نے خودکشی کی۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین