Code : 2437 87 Hit

مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی خبریں بے بنیاد ہیں:عراق

عراقی مسلح افواج کے ترجمان نے سکیورٹی فورس کے ہاتھوں عوامی احتجاج کو کچلے جانے اور مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ سکیورٹی فورسزز کی ذمہ داری امن قائم کرنا ہے۔

ولایت پورٹل:عراقی نیوز ایجنسی موازین نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ عراقی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل عبدالکریم خلف کا کہنا ہے کہ  یہ سب افواہیں پھیلائی جارہی  ہیں کہ سکیورٹی فورسز مظاہرین منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کرنا چاہتی ہے،انھوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی خبریں بے بنیاد ہیں اور عوام کو ان پر توجہ کرنے کی ضرورت نہیں ،فوج کے ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی ذمہ داری عوام کوتحفظ فراہم کرنا  اور پر امن مظاہروں میں امن وامان قائم رکھنا ہے،یاد رہے کہ جمعہ کے دن عراق کے وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے شرپسند اور تخریب کار عناصر کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ  جو بھی تخریبی کاروائیوں میں ملوث پایا جائے گا یا آشوب برپا کرے گا  اس کو ایک سال سے لے کر عمر قید کی سز ا ہوسکتی ہے،انھوں نے مزید کہا کہ مظاہروں میں کہیں  کہیں صاف طور پر تخریب کارانہ اور دہشتگردانہ کاروائیاں دیکھنے کو ملتی ہیں  جن کا مقصد حکومت کو کمزور کرنا نیز عوام کو نشانہ بنا کر عراق کی سلامتی کو نقصان پہنچانا ہے،قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ سیستانی  کے نمائندہ عبد المہدی الکربلائی نے بھی جمعہ کے دن ایک بار پھر مظاہروں کو پر امن رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شر پسند عناصر کی تخریب کارانہ کاروائیوں پر جلد از جلد روک لگائی جائے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम