Code : 4006 3 Hit

حزب اللہ اور صیہونی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ:اسکائی نیوز

کچھ ذرائع ابلاغ نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر جھڑپوں کی اطلاع دی ہے اور صہیونی میڈیا نے سرحد پر ایک سکیورٹی حادثہ پیش آنے کی اطلاع دی ہے۔

ولایت پورٹل:کچھ نیوز ذرائع نے مقبوضہ فلسطین اور لبنان کی سرحد پر جھڑپوں کی اطلاع دی ہے، اسرائیلی میڈیا جیسے کان چینل نے ٹویٹ کیا ہے کہ لبنان اور مقبوضہ فلسطین  کی سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے فوج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا تھا کہ لبنانی سرحد پر ایک سکیورٹی واقعہ پیش آیا ہے، اسکائی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ شعبا کھیتوں میں حزب اللہ  اور صہیونی عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
الجزیرہ نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے قریب دھماکوں کی اطلاع دی ہے، مذکورہ چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج "کفر شوبا" میں واقع رویسات العالم کے علاقے کے اطراف توپ کے گولوں سے فائر کررہی ہے، العربیہ کے نمائندے نے یہ بھی بتایا کہ حزب اللہ کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد صہیونی حکومت نے علاقہ میں معاون فورس بھیجی ہے، اسکائی نیوز نے آج سرحدی جھڑپوں کے بارے میں اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے سرحدی علاقے کے رہائشیوں کو اپنے گھروں سے باہر نہ نکلنے کا حکم دیا ہے،ادھر لبنانی افواج کے ذریعہ اسرائیلی فورسز پر اینٹی ٹینک میزائل داغے جانے کی غیر مصدقہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
لبنان اور صیہونی حکومت کے مابین آج ہونے والے سرحدی جھڑپوں کے بارے میں متعدد ذرائع ابلاغ کا کہناہے کہ دونوں فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بدستور جاری ہے، الجزیرہ کے مطابق  اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو نے آج کی سرحدی جھڑپوں کے بارے میں اپنے ابتدائی ردعمل میں اعلان کیا کہ لبنان کی سرحد پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ سکیورٹی کا معمولی واقعہ نہیں ہے،تاہم لبنانی میڈیا کے مطابق ، حزب اللہ نے ابھی تک باضابطہ طور پر مقبوضہ فلسطین کے ساتھ لبنانی سرحد سےکسی حملے کا اعلان نہیں کیا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین