ولایت پورٹل:قدس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصیٰ کے خطیب عکرمہ صبری نے اتوار کی شام تاکید کی کہ فلسطینی عوام اس مسجد کی جگہ اور وقت کی تقسیم کے حوالے سے صیہونی حکومت کے مقاصد پورے نہیں ہونے دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق صبری نےکہا ہے کہ وقت کی تقسیم کا مطلب یہ ہے کہ مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کے لیے مخصوص گھنٹے مختص کیے جائیں گے اور اس وقت مسجد میں مسلمان موجود نہیں ہوں گے، لیکن ایسا نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ جگہ کی تقسیم کا مطلب یہ ہے کہ مسجد اقصیٰ کا ایک حصہ یہودیوں کے لیے مختص کیا جائے گا۔
مسجد اقصیٰ کے خطیب کے مطابق صہیونیوں کی زیادہ توجہ الاقصیٰ کے مشرقی علاقوں پر ہے،صبری نے کہا کہ القدس کے عوام کی بیداری اور دفاع سے صہیونی منصوبوں کو ناکام بنایا جائے گا، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ القدس کے نوجوان اپنے آپ کو ثابت کرنے اور غاصبانہ منصوبوں جن کا مقصد قدس کو یہودی بنانا ہے ،کو شکست دینے میں ضرور کامیاب ہو ں گے ۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صیہونی حکومت القدس شہر کے اندر جو چاہتی ہے کر رہی ہے، واضح کیا کہ غاصب حکومت نے القدس کو کمزور کرنے اور مسجدالاقصی میں فلسطینی عوام کے داخلے کو روکنے کے لیے القدس کو گھیرے میں لے کر اس کے اطراف سے الگ کر دیا ہے۔
صیہونیوں کا مسجد اقصیٰ کے خلاف نیا پروپگنڈا
مسجد اقصیٰ کے خطیب کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت مسجد الاقصی کے خلاف اپنی تازہ ترین سازش میں اسے جگہ اور وقت کے لحاظ سے دو حصوں میں تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

wilayat.com/p/7787
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین