Code : 1537 80 Hit

نیوزی لینڈ کا عراق سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا اعلان

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے عراق میں فوجی مشن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا افغانستان میں تعینات فوجیوں کی تعداد بھی کم کی جائے گی۔

ولایت پورٹل:نیوزی لینڈ کی وزیراعظم وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس میں عراق میں تعینات اپنے فوجی آئندہ برس تک واپس بلا لینے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ ایک برس کے دوران یہ مشن اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے،اس موقع پر جیسنڈا آرڈرن نے مزید بتایا افغانستان میں تعینات فوجیوں کی تعداد بھی کم کی جا رہی ہیں تاہم وہاں فوجی مشن کم از کم بھی دسمبر سن 2020 تک جاری رہے گا،عراق میں تعینات پچانوے کیوی فوجی داعش کے خلاف برسرپیکار عراقی فوجی دستوں کو تربیت فراہم کرنے کا کام سر انجام دیتے ہیں،یاد رہے جون 2016 میں نیو زی لینڈ نے عراق میں اپنے فوجیوں کے قیام کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے کہا تھا عراقی فروسز کی ٹریننگ کو جاری رکھنے کے لیے نیوزی لینڈ کے فوجی مزید 18 ماہ تک عراق میں قیام کریں گے،واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے 2014 ء سے عراقی فوجیوں کو ٹریننگ فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا ۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम