نیویارک کی سڑکوں پر ٹہلنے کا ارادہ ہو تو فوج ساتھ میں لانا؛نیویارک کے گورنر کا ٹرمپ کو انتباہ

امریکی صدر کے حکم سے نیویارک سٹی کے بجٹ میں ممکنہ کٹوتی کے جواب میں نیو یارک اسٹیٹ کے ڈیموکریٹک گورنر نے متنبہ کیا ہے کہ ٹرمپ کو اس شہر میں ٹہلنے اور یہاں سے بحفاظت واپس لوٹنے کے لیے فوج کی ضرورت ہے ۔

ولایت پورٹل:نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق نیویار کے ڈیموکریٹک گورنر اینڈریو کومو نے امریکی صدر کو اپنے آبائی شہر نیو یارک آنے کے لیے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شہر میں اپنی سلامتی برقرار رکھنے کے لئے فوج کی ضرورت ہوگی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ طور پر نیویارک سٹی کے بجٹ میں کٹوتی کی اطلاعات کے جواب میں  نیویارک صوبے کے ڈیموکریٹک گورنر اینڈریو کومو نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ اپنے آبائی شہر نیویارک آتے ہیں تو انھیں اپنی حفاظت کے لیے فوج ساتھ میں لانا ہوگی۔
قبل ازیں یہ اطلاع ملی تھی کہ امریکی صدر نے ایک دستاویز پر دستخط کیے  جس میں ان امریکی شہروں کے بجٹ میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے جن میں حال ہی میں مظاہرے ہوئے ہیں، نیو یارک ، واشنگٹن ، سیئٹل اور پورٹلینڈ وہ چار شہر ہیں جن کے بجٹ کو ٹرمپ نے نشانہ بنایا ہے اس لیے کہ ان شہروں میں امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کے نسل پرستانہ قتل کے بعد مظاہرے ہوئے ہیں، ٹرمپ نے دستاویز میں لکھا ہے کہ میری انتظامیہ شہریوں کے ٹیکس سے وصول ہونے والے ڈالر ان شہروں کے بجٹ پر خرچ کرنے کی اجازت نہیں دے گی جنہوں نے قانون توڑنےوالےعلاقوں کی حیثیت اختیار کرلی ہے۔
ڈیموکریٹ گورنر اینڈریو کومو نے نیویارک اور کئی دیگر امریکی شہروں میں بجٹ میں کٹوتی کی اطلاعات کے جواب میں ایک نیوز کانفرنس میں ٹرمپ کو نیویارک واپس آنے کے سلسلہ میں خبردار کیا ہے، کومو نے ٹرمپ کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ایک بار پھر نیو یارک کی سڑکوں پر ٹہلنے کے لیے آنا چاہتے ہیں تو بہتر ہوگا کہ اپنے ساتھ فوج لائیں  اس لیے کہ  نیو یارک کے لوگ ان کے ساتھ ہرگز کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتے ہیں ۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین