Code : 4401 1 Hit

سعودی اخبار کی عبری زبان میں یہودیوں کو نئے سال کی مبارکباد؛اسرائیل کا خیر مقدم

ولایت پورٹل:سعودی اخبار "عرب نیوز" کے یہودیوں کو نئے سال کی مبارکباد دینے کے متنازعہ اقدام کا اسرائیلی وزارت خارجہ نے خیرمقدم کیا ہے۔
القدس العربی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے قریبی سعودی اخبار "عرب نیوز" نے اپنی پروفائل تصویر کو تبدیل کیا اور ٹویٹر پر سرورق "شانا تووا" (عبرانی میں نئے سال کی مبارکباد) لگایا  جس پر اسرائیلی وزارت خارجہ نے رد عمل  کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدا م پر خیرمقدم کیا۔
رپورٹ کے مطابق عرب نیوز  کوسعودی ریسرچ اینڈ پبلشنگ کمپنی شائع کرتی ہے نیزالشرق الاوسط اخبار اور سیدتی رسالہ بھی اس کمپنی کی نگرانی میں شائع ہوتا ہے  جو شاہ سلمان کے اہل خانہ کے ماتحت ہے اوراس وقت محمد بن سلمان براہ راست اس کے انچارج ہیں ۔
محمد بن سلمان سے وابستہ سعودی اخبار کا یہ مبارکبادی پیغام ہفتہ اور اتوار کو عبرانی نئے سال کے موقع پر یہودی دنیا کے جشن کے موقع پر  شائع ہوا ہے۔
اس اقدام  کے جواب میں ، صہیونی وزارت خارجہ نے اپنے ٹویٹر پیج پر اخبار کی تصویر "شانا تووا" کے ساتھ شائع کی اور لکھا  کہ سعودی اخبار عرب نیوز نے اپنے الیکٹرانک سرورق اور پروفائل تصویر کو "شانا تووا" کے فقرے کے ساتھ تبدیل کردیا جس کا مطلب ہے عبرانی نئے سال کی مبارکباد،تاہم یہ خبر منظر عام پر آنے کے بعد اور سوشل میڈیا صارفین کے رد عمل ظاہر ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی  سعودی اخبار نے اپنی ٹویٹر پروفائل تصویر کو تبدیل کردیا۔
واضح رہے کہ یہ سب ایسے وقت میں ہورہا ہے کہ جبکہ گذشتہ جمعہ کو امریکی اخبار وال اسٹریٹ نے اطلاع دی تھی کہ محمد بن سلمان متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے خواہاں ہیں لیکن ان کے والد سلمان اس مسئلہ میں ان سے متفق نہیں ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین