یوکرین کو نئی امریکی فوجی امداد

امریکی محکمہ دفاع نے یوکرین کے لیے ڈھائی ارب ڈالر کے فوجی امداد کے اپنے نئے پیکج کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی محکمہ دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ یوکرین کے لیے نئی امریکی فوجی امداد کی رقم 2.5 بلین ڈالر ہے، یاد رہے کہ چند روز قبل یوکرین کے صدر Volodymyr Zelensky نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب ہونے والے ریپبلکن پارٹی کے کیون میکارتھی کے نام اپنے مبارکبادی پیغام میں کیف کے لیے واشنگٹن کی مدد کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے واشنگٹن کی مدد انتہائی اہم ہے۔
 انہوں نے کہا کہ  ہمارا ملک مستقبل میں بھی امریکہ کی طرف سے مسلسل حمایت اور امداد پر اعتماد کر رہا ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل، روس، یوکرین اور یوریشیا کے امور کے لیے امریکی معاون وزیر دفاع لورا کوپر نے کہا تھا کہ پینٹاگون کے حکام کو یقین ہے کہ ایوان نمائندگان میں موجودہ تقسیم کے باوجود امریکی قانون ساز یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔
 انہوں نے کہا کہ ہمیں یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے معاملے پر ڈیموکریٹک اور ریپبلکن دونوں جماعتوں کی طرف سے کافی حمایت حاصل ہوئی اور مجھے پورا یقین ہے کہ اگرچہ فراہم کی جانے والی امداد کی تفصیلات وقت کے ساتھ ساتھ بدلیں گی لیکن Kyiv کے لیے حمایت اعلیٰ سطح پر رہے گی۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین