Code : 2904 20 Hit

نیتن یاھو عرب وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے:صیہونی میڈیا

صیہونی نیوز چینل نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم اپنے دورہ واشنگٹن کے موقع پر عرب وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

ولایت پورٹل:صہیونی نیوز چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ بلی گانٹز  بلیو وائٹ اتحاد کے سربراہ ، اور صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو  کے واشنگٹن دورہ کے دروان  حکومت کے دونوں عہدیداروں کے ساتھ عرب وزرائے خارجہ سے ملاقات کی کوششیں جاری  ہیں۔
مذکورہ نیوز چینل نے لکھا ہے کہ بحرین کے وزیر خارجہ کی اسرائیلی وزیر اعظم سے واشنگٹن میں ملاقات متوقع ہے۔
یادرہے کہ بحرین نے حال ہی میں امریکی ثالثی کے ساتھ صیہونی حکومت کے ساتھ جارحیت نہ کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
واضح رہے کہ نیتن یاھو پیر اور منگل کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور صیہونیوں کے درمیان طے پایا ہے کہ نیتن یاھو کے واشنگٹن دورے میں صدی کی ڈیل کے نام سے مبینہ امریکی امن منصوبے کی نقاب کشائی کی جائے گی۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम