Code : 2990 35 Hit

نیتن یاھو کی غزہ پٹی کو نئی جنگ کی دھمکی

اسرائیلی وزیر اعظم نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں دعوی کیا کہ وہ میڈیا کے سامنے پورے معاملہ کی وضاحت نہیں کریں گے لیکن غزہ پٹی پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ولایت پورٹل:فلسطینی نیوز ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو  نے آج کابینہ کے اجلاس کے آغاز میں  غزہ کی پٹی کو بڑے پیمانے پر جنگ کی دھمکی دی ہے۔
نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ وہ میڈیا کے سامنے پورے معاملہ کی وضاحت نہیں کریں گے  لیکن  غزہ پٹی پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نےامریکہ کی جانب سے مسلط کیے جانے والے  صدی ڈیل کےمنصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  امریکی تعاون سے جاری امن منصوبے کے بارے میں کہا  کہ امریکی حکومت نے اسرائیل کو خودمختاری کا حق دیا ہے اور اسے تسلیم کرلیا ہے جو اس وقت ایک اہم مسئلہ ہے۔
یادرہے کہ فلسطینیوں نے نام نہاد امریکی امن منصوبہ صدی ڈیل کے تئیں اپنی مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے غزہ پٹی سے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں آتشین غبارے پھر سے چھوڑنا شروع کردیے ہیں جن کا صیہونیوں کے پاس ابھی تک کوئی راہ حل نہیں ہے اور اس کی وجہ سے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔
یادرہے کہ صہیونی میڈیا نے گذشتہ رات غزہ پٹی سے ایک قصبے کی طرف راکٹ داغے جانے کا دعوی کیا ہے۔
 جس کے کچھ دیر بعد صہیونی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں واقع متعدد  علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
 اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اس حملے میں غزہ کی پٹی میں حماس سے تعلق رکھنے والے دو مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
 




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम