Code : 3169 27 Hit

نیتن یاہو کو برطرف کردیا جائے:صیہونی اخبار

مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے ایک اخبار نے موجودہ صیہونی وزیر اعظم کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے بائیں بازو کی اتحادی جماعتوں خصوصا عرب لسٹ پارٹی سے مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے۔

ولایت پورٹل:صیہونی اخبار ہارٹیز نے اپنے اداریہ میں مقبوضہ فلسطین میں بنیامن نتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کے تیسرے عام انتخابات میں ناکامی کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کی خاطر نیتن یاہو کو وزیر اعظم کے عہدےسے ہٹا دیا جانا چاہئے۔
اداریہ کے شروع میں  بنی گینٹز کی سربراہی میں نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے آیا ہے کہ بلیک وائٹ پارٹی کے وجود کی وجہ نیتن یاہو کے عہدے کا خاتمہ  کرنا ہے۔
اس پارٹی میں اتحاد کو سبب بھی یہی خیال تھا کہ نیتن یاہو کو اسرائیل کی خاطر ان کے عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔
اسی لئے پارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی اور اسی وجہ سے لوگوں نے اس کو ووٹ دیا۔
یادرہے کہ گینٹز نے کچھ دن پہلے ہی کہا تھا کہ نیتن یاہو کی میعاد ختم ہوگئی ہے اور انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ رواں سال مقبوضہ فلسطین میں چوتھے عام انتخابات کی روک تھام کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
ہاریٹز کا کہنا ہے کہ چوتھے انتخابات سے بچنے کے لئے نیتن یاہو کو بھول جانے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو نے برسوں سے بائیں بازو کی جماعتوں کو تقسیم کرکے اور عرب اور صیہونی نمائندوں کو مل کر کام کرنے سے روکتے ہوئے حکومت کی ہے۔
نیتن یاہو کا ماننا ہے اسرائیلی عرب شہریوں کی نمائندگی ناقابل قبول اور خطرناک ہے اور ان کے ساتھ تعاون کرنے کی ممانعت ہے۔
مذکورہ اخبار نے مزید لکھا ہے کہ نیتن یاھو یہ بھی پوشیدہ نہیں رکھتے  ہیں کہ وہ مقبوضہ فلسطینی عربوں کے ووٹ کو باطل سمجھتے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین