Code : 2324 76 Hit

اسرائیل میں نئی حکومت آتے ہی نتنیاہوں ہوسکتے ہیں گرفتار

غاصب اسرائیل کے وزیر اعظم جب سے الیکشن میں ناکام ہوئے مسلسل ناکامیاں ان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑی ہیں۔ اگرچہ یہ بھی حقیقت ہے کہ تقریباً 23 برس کے طویل عرصہ تک وہ اسرائیل کے وزیر اعظم رہے اور انہوں نے عرب ممالک کے دل میں ایران کا خوف بٹھا کر ان سے اپنے تعلقات مضبوط کئے۔ لیکن اس حقیقت سے بھی کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ اسرائیلی وزیر اعظم تمام محاذوں پر ناکام ثابت ہوئے ۔

ولایت پورٹل: غاصب اسرائیل کے وزیر اعظم جب سے الیکشن میں ناکام ہوئے مسلسل ناکامیاں ان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑی ہیں۔ اگرچہ یہ بھی حقیقت ہے کہ تقریباً 23 برس کے طویل عرصہ تک وہ اسرائیل کے وزیر اعظم رہے اور انہوں نے عرب ممالک کے دل میں ایران کا خوف بٹھا کر ان سے اپنے تعلقات مضبوط کئے۔ لیکن اس حقیقت سے بھی کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ اسرائیلی وزیر اعظم تمام محاذوں پر ناکام ثابت ہوئے ۔
اگرچہ بن یامین نتنیاہو نے کسی جنگ میں فتح حاصل نہیں کی لیکن عالمی پیمانے پر انہیں یہ کامیابی ضرور ملی ہے کہ انہوں نے یورپ اور امریکہ میں موجود صہیونی لابی کی مدد سے حماس اور حزب اللہ جیسے مقاومتی گروہوں کو دہشتگرد قرار دلوایا۔لیکن انہیں یہ کامیابی بھی اس وجہ سے ملی کہ عرب ممالک اور مسلمان اپنے بہت برے اور حساس دور سے گذر رہے تھے۔
بہر حال اب اسرائیل میں نئی حکومت بننے جارہی ہے اور جنرل بینی گانٹس اپنی حکومت کے لئے دوسری پارٹیوں سے حمایت مانگ رہے ہیں ۔اور آج تمام انصاف پسند لوگوں کو یہ سن کر اچھا لگ رہا ہے کہ نتنیاہو کے سیاسی ستارے اب گردش میں ہیں جس طرح 2006 میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں چیمپئن بننے کا خواب دیکھنے والے ایھود اولمورٹ کے ستارے گردش میں تھے اور شاید نتنیاہو بھی اس قید خانے میں رکھیں جائیں جس میں اسے رکھا گیا تھا۔
اب وہ زمانہ آگیا ہے کہ عوام نے  تیونس میں صاف شبیہ کے انسان قیس سعید کو الیکشن کا فاتح بنا کر صدارتی محل پہونچا دیا ہے اور آج دسیوں لاکھ لوگ ان کی حمایت میں کھڑے ہیں چونکہ انہوں نے صاف صاف کہا تھا کہ فلسطین کی زمین پر ناحق قبضہ کرنے والے اسرائیل سے تعلقات بحال کرنا غداری ہے چنانچہ ان کے شائقین کے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم ابھی بھی خبروں میں دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری طرف آج کل لبنان میں عوام کرپشن کے خلاف سڑکوں پر ہیں اور کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔وہاں کے لوگوں کے ہاتھوں میں بھی فلسطین کا پرچم ہے جس کا مطلب صاف ہے کہ نتنیاہو سے اپنے تعلقات بڑھانے والے عرب حکمراں اپنا سر شرم سے جھکا لیں اور اپنی خیر منائیں کیوں اب ان کے ستارے بھی گردش میں ہیں۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम