ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی برائے مغربی ایشیاء ایوکی برکووٹز نے کہا ہے کہ عربوں اور اسرائیل کے مابین تعلقات کے بارے میں واشنگٹن کے منصوبے میں تیزی آرہی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ٹرمپ کے نومبر کے انتخابات ہار جانے پر بھی مزید معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
ادھر ایک امریکی اسرائیلی وفد کے ساتھ بحرین کے دارالحکومت مناما کا سفر کرنے والے برکوویٹز نے رائٹرز کو بتایاکہامریکہ کی دونوں پارٹیوں نے’’ ابراہیم معاہدے‘‘ کی حمایت دونوں فریقوں نے کی ہے اور اسرائیل اور عرب ریاستوں کے مابین وابستگی اور اس طویل مدتی شراکت کے مثبت نتائج کے مطابق منصوبہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی وفود پر مشتمل طیارہ سعودی عرب کی فضائی حدود سے ہوتا ہو بحرین پہنچا ہے حالانکہ ریاض تل ابیب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے واشنگٹن کے دباؤ کے خلاف مزاحمت کر رہا ہے۔
برکوز نے صیہونی حکومت کے ساتھ سعودی عرب کے سمجھوتہ کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ یہ فیصلہ انھیں کرنا ہے لیکن ان کے ساتھ ہماری مشاورت کئی معاملوں میں مثبت رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہہم نے سعودیوں کے ساتھ بہت اچھی بات چیت کی ہے لیکن یہ وقت بتائے گا کہ کیا ہوگا۔
سعودیوں کے ساتھ مذاکرات اسرائیل کے حق میں مثبت رہے ہیں: ٹرمپ کے ایلچی
مغربی ایشیاء میں ٹرمپ کے ایلچی کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے پر سعودی عہدیداروں سے بات چیت مثبت رہی ہے۔

wilayat.com/p/4642
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین