Code : 3897 8 Hit

بحری بیڑے میں آتشزدگی سیاہ فام علیحدگی پسندوں کا کام ہے :امریکی حکام کا اعتراف

امریکی سینیٹر نے دعوی کیا کہ «یو ایس ایس بونہوم رچرڈ» جنگی بیڑے کا حادثہ در اصل امریکی بحریہ میں سیاہ فام علیحدگی پسند انتہا پسندوں کی تخریب کاری کا نتیجہ ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی سینیٹر، ٹامی ڈک ورتھ نے انکشاف کیا کہ گورنر گیون نیوزوم نے 13 جولائی کو یو ایس ایس بونہوم رچرڈ جنگی جہاز کے کمانڈر کیپٹن گریگوری اسکاٹ تھورومین سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ یو ایس ایس بونہوم رچرڈ میں دھماکہ ہونے کی وجہ سیاہ فام علیحدگی پسندوں کی تخریب کاری قرار دی، جو امریکی بحریہ میں نفوذ کر چکے تھے۔
اس ملاقات کے بعد، ٹامی ڈک ورتھ نے سانحہ کے حوالے سے لاپرواہی پر وزارت دفاع کی کارکردگی پر سخت الفاظ سے تنقید کی اور مارک ایسپر سے اس واقعے کی وجوہات اور مختلف جہتوں کی وضاحت کرنے کو کہا۔
یاد رہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سان دیگو کی ائیر بیس میں ایک بحری جہاز میں ہونے والے دھماکے سے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، امریکی میڈیا نے 60 کے قریب اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور بتایا گیا ہے کہ بحری جہاز میں دھماکے کے بعد آگ بھی بھڑک اٹھی جس پر دوسرے دن تک قابو نہیں پایا جاسکا۔ کچھ وقت پہلے تک اس دھماکے کی وجہ عالمی میڈیا کے لئے سوالیہ نشان تھا، لیکن اب امریکی حکام نے سرکاری طورخود اقرار کر دیا کہ یہ امریکی سیاہ فاموں کی شرارت کا نتیجہ ہےلیکن امریکہ کو یاد رہنا چاہیے کہ خدا کی لاٹھی میں آواز نہیں ہوتی،انسانی حقوق کی دہائی دینے والا امریکہ دنیا بھرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوتا ہے تو اس کو بھی جواب مل سکتا ہے اور ایک دن خود بھی پتا چل سکتا نقصان اور درد کیا ہوتا ہے جیسا کہ قدس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ ابھی کیا ہوا ہے ابھی آگے آگے دیکھئے امریکہ اور اسرائیل کو کیا کیا دیکھنا پڑسکتا ہے ۔

ڈیلی ملک



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین