Code : 1911 8 Hit

عدل و انصاف کی طلبگار قومیں کامیاب ہوں گی: رہبر معظم

رہبر معظم نے دنیا کی مظلوم اقوام خاص طور پر بحرین کے مظلوم اور ستمدیدہ عوام کے بارے میں اپنے مؤقف میں ظلم و جور کے ناپائدار ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عدل و انصاف طلب کرنے والی قومیں کامیاب ہوں گی۔

ولایت پورٹل:آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں بحرین کے دو جوانوں کی شہادت کے رد عمل میں سائٹ دفتر حفظ و نشر آثار رہبر معظم کی طرف سے ٹوئیٹر میں رہبر معظم کے مؤقف کو شائع کیا گیا ہے جس میں رہبر معظم نے بحرین کے دوجوانوں کی درد ناک شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:"  ظلم و جور پائدار نہیں رہے گا اور عدل و انصاف طلب کرنے والی قوموں کو کامیابی نصیب ہوگی" واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت نے گذشتہ ہفتہ بے بنیاد الزام عائد کرکے بحرین کے دونو جوانوں 24 سالہ  احمد الملالی اور 25 سالہ علی العرب کو شہید کردیا تھا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम