Code : 3998 5 Hit

میں نے ٹرمپ کا دوسرا نام’’ حالات خراب کرنے والے جناب‘‘ رکھا ہے:امریکی پارلیمنٹ اسپیکر

امریکی ایوان نمائندگان نے اسپیکر نے کورونا وائرس پر قابو پانے میں ٹرمپ کی ناقص کاکردگی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں " حالات خراب کرنے والے مسٹر " قرار دیا۔

ولایت پورٹل:امریکی چینل سی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر امریکی ہاؤس کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے ایک بار پھر ٹرمپ پر تنقید کی ہے تاکہ وہ کورنا وائرس پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں، انہوں نے اس وبا کو قابو کرنے میں ٹرمپ کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس صدر کے لیے  میرے پاس ایک نیا نام ہے ، " حالات خراب کرنے والے مسٹر " انھوں نے ابتدا ہی سے تاخیر ، انکار اور عوام کو دھوکہ  دے کر حالات  کو بدتر بنا دیا ، وہ کہتا ہیں کہ کورونا وائرس جادوئی طور پر ختم ہوجائے گا ایک معجزہ ہے ، ان کی  اسی طرح کی باتوں کی وجہ سے آج ہم یہاں تک پہنچ چکے ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیا ، جن میں ان کاکہنا تھا کہ کورونا وائرس ایک معجزہ کی طرح لگتا ہے جو غائب ہوجائے گا،یادرہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر جن کے امریکی صدر کے ساتھ تعلقات  کچھ اچھے نہیں ہیں ، حالیہ ہفتوں میں کورونا وائرس کو مہار کرنےکے بارے میں ٹرمپ کو کچھ زیادہ ہی تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں، گزشتہ منگل کے روز انہوں نے کورونا وائرس پھیلنے کے سلسلہ میں حکومت کی ناقص کارکردگی پرتنقید کرتے ہوئے اس وائرس کو "ٹرمپ وائرس" قرار دیا تھا۔
ان سے جب سوال کیا گیا کہ آیا کورونا وائرس سے مرنے والے ہزاروں امریکیوں کے ذمہ دار ٹرمپ ہیں ؟تو انھوں نے جواب میں کہا کہ  جی بالکل ایسا ہی ہے اور میرے خیال میں یہ بات واضح ہے۔






0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین