Code : 1290 6 Hit

روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ایک بار پھر میانماری فوج کی بربریت؛6افراد ہلاک

مغربی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر میانماری فوج کی فائرنگ میں کم سے کم چھے افراد جاں بحق ہو گئے۔

ولایت پورٹل:ارنا کی رپورٹ کے مطابق روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی فوج کی فائرنگ کا یہ واقعہ، صوبے راخین میں پیش آیا جہاں میانمارکی فوج نے تقر یبا تین سو روہنگیا مسلمانوں کو حراست میں بھی لے لیا،گذشتہ چند دنوں سے صوبے راخین میں روہنگیا مسلمانوں اور میانمار کے فوجیوں کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے،گذشتہ دو برسوں کے دوران صوبے راخین میں روہنگیا مسلمانوں پر میانمارکی فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کے حملوں میں چھے ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان جاں بحق اور آٹھ ہزار سے زائد زخمی جبکہ دس لاکھ سے زائد دیگر بے گھر ہوئے ہیں۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम