Code : 3004 26 Hit

میری جیت ٹرمپ کے زوال کی شروعات ہے:امریکی سنیٹر

سینیٹر برنی سینڈرز نے کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہا کہ میری یہ فتح اصل میں ٹرمپ کے زوال کا آغاز ہے۔

ولایت پورٹل:امریکہ میں صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ کا سلسلہ جاری ہے اور ڈیموکریٹ اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار آپس میں دست بہ گریبان ہیں۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق سینیٹر برنی سینڈرز ڈیموکریٹک صدراتی امیدوار بننے کی دوڑ میں آگے ہیں۔ امریکی ریاست نیوہمپشائر میں ہونے والے ابتدائی انتخابات برنی سینڈرز نے جیت لیے ہیں۔
ان انتخابات میں سینیٹر برنی سینڈرز نے 26 فیصد ووٹ حاصل کر کے مقابلہ جیت لیا ہے ان کے قریب ترین رہنے والے، پیٹے نے 24 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی ایمی نے 19 فیصد ووٹ حاصل کیے، سابق صدر جو بائیڈن کو صرف 8 فیصد ووٹ پڑے۔
سینیٹر برنی سینڈرز کا کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہنا تھا کہ یہ فتح اصل میں ٹرمپ کے زوال کا آغاز ہے۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम