Code : 3065 15 Hit

ڈونلڈ ٹرمپ کو برطرف کرنا میری اولین ترجیح ہے: ہلیری کلنٹن

سابق امریکی وزیر خارجہ نے 2020 کے انتخابات میں ڈیموکریٹک نامزد امیدوار کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اولین ترجیح موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار سے ہٹانا ہے۔

ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے منگل کو ایک فلمی میلے کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہا  کہ اگر 2020 کے امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹک نامزد امیدواربرنی سینڈرز جیت جاتے ہیں تو وہ ان کی حمایت کریں گی۔
واضح رہے کہ ہیلری کلنٹن ، جنہوں نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ڈیموکریٹک اندرون پارٹی انتخابات میں سنیٹر برنی  سینڈرز کو شکست دی تھی ، نے کہا کہ اس وقت  ان کی اولین ترجیح موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار سے ہٹانا ہے۔
ہلیری کلنٹن نے کہا کہ مجھے انتظار کرنا ہوگا اور دیکھتے ہیں  کہ ہماری پارٹی کس کو نامزد کرتی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں اس امیدوار کی حمایت کروں گی اور یہ بات پر آپ کو حیرت میں نہ  ہوکہ موجودہ شخص (ٹرمپ) کو ریٹائر کرنا ضروری ہے۔
سابق امریکی وزیر خارجہ  نے2020 کے امریکی صدارتی  انتخابات میں ڈیموکریٹک نامزد امیدوار کے لیے اندرونی پارٹی میں برنی سینڈرز کی فتح پر شکوہ کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ وہ ہر حال میں  ڈیموکریٹک نامزد امیدوار کی حمایت کریں گی۔
قابل ذکر ہے کہ یہ سب باتیں ایسے وقت میں ہورہی ہیں جبکہ ریاستہائے متحدہ میں ہونے والے ایک سروے کی رپورٹ کے مطابق  ڈیموکریٹک پارٹی کے حامیوں کی نظر میں ورمونٹ کے سینیٹر 78 سالہ برنی سینڈرز 2020 کےصدارتی انتخاب میں موجودہ امریکی صدر کے ساتھ مقابلہ کرنے کا بہترین آپشن ہیں۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین