Code : 4650 6 Hit

مسلم اقوام بیت المقدس کے غاصبوں کے ساتھ سازباز کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے؛رہبرمعظم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام

رہبر معظم کے ٹوئیٹر اکاونٹ نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ بعض عرب ملکوں کی جانب سے روابط کی برقراری پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مسلم اقوام کسی بھی طور اسرائیل کے ساتھ ساز باز اور سازش کو قبول نہیں کریں گی۔

ولایت پورٹل:رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ٹوئیٹر پیغام میں آیا ہے کہ جو بھی ملک غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے اس کی پوزیشن اپنے عوام میں خراب ہوجائے گی۔ اس پیغام میں آیا ہے کہ اگر امریکی یہ سوچ رہے ہیں کہ علاقے کے مسئلے کو اس طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے تو وہ بڑی غلطی پر ہیں۔
یاد رہے کہ کل بروز منگل متحدہ عرب امارات کے ایک وفد نے وزیر اقتصاد عبدالله بن طوق کی قیادت میں اسرائیل کا باضابطہ دورہ کیا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کی حکومتوں نے 15 ستمبر کو وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ کی موجودگی میں اسرائیل کے ساتھ صلح اور تعلقات کی استواری کے بارے میں ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ۔ مگر عالمی سطح پر فلسطینی، بحرینی اور دیگر ممالک کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کر کے اس سمجھوتے کی شدید مخالفت کی ۔
سحر

1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین