عراق میں امریکی فوجی قافلوں پرمتعدد حملے

عراق کے دارالحکومت بغداد کے دو الگ الگ مقامات پر امریکی دہشگرد فوج کے قافلے پر حملے  ہوئے۔


ولایت پورٹل:المیادین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق  کے 2 علاقوں میں امریکی فوجی قافلوں کے راستوں میں دھماکے ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق  یہ حملے اور دھماکے امریکی فوجی کارواں پر بغداد کے جنوبی علاقے الیوسفیہ اور عراق کے صوبے السماوہ میں جمعے کے روز  ہوئے، ابھی تک ان حملوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم اس سے قبل عراق کے مزاحمتی گروہ قاصم الجبارین نے امریکی کانوائے پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی اس گروہ کا کہنا ہے کہ اب ہم خاموش نہیں بیھٹیں گے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے سے عراق میں امریکی فوجی کانوائے اور اس کی فوجی چھاونیوں پر حملے ہو رہے ہیں،قابل ذکر ہے کہ عراق کے عوام اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی مسلسل مخالفت کرتے آ رہے ہیں،یادرہے کہ اس ملک کی پارلیمنٹ بھی عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل منظور کر چکی ہے تاہم اس کے باجود امریکہ اس ملک سے نکلنے کا نام نہیں لے رہا ہے جس کو لے عراقی عوام شدید غصہ پایا جاتا ہے۔

مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین