Code : 2062 15 Hit

محرم الحرام کا آغاز؛ہر طرف مجالس عزا کا سلسلہ شروع

ایران میں کل رات سے ماہ محرم الحرام کا آغاز ہو گیا اور ہر طرف مجالس عزا کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا ہے اور آج بروز اتوار یکم محرم ہے جبکہ پاکستان اور ہندوستان میں بھی محرم الحرام 1441 ہجری قمری کا چاند نظر آ گیا ہے اس لئے پاکستان اور ہندوستان میں  بھی آج یکم ستمبر بروز اتوارکو اسلامی کلینڈر کی پہلی تاریخ یعنی یکم محرم ہے جبکہ یوم عاشورا 10 ستمبر کو ہو گا،ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مختلف مساجد و امام بارگاہوں کو سیاہ پوش کر دیا گیا اور ہر طرف مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے اور پوری فضا یا حسین یا اباالفضل کے نعروں سے گونج رہی ہے جبکہ مشہد میں فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم اقدس میں گنبد مطہر پر لگا پرچم تبدیل کر کے سیاہ پرچم لہرا دیا گیا،آپ علیہ السلام کی ضریح اقدس کو بھی سیاہ پوش کر دیا گیا۔ حرم مطہر پر سیاہ پرچم تقریبا سوا دو ماہ تک لہراتا رہے گا۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम