Code : 3437 5 Hit

ہزاروں مکانوں کے کھنڈرات پر بنے گا بن سلمان کی خوابوں کا شہر

الجزیرہ چینل کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کے نیوم پروجیکٹ سے 4000 مکانات تباہ ہوجائیں گے

ولایت پورٹل:قطر کے الجزیرہ چینل کا کہنا ہے کہ اس نے مصنوعی سیارہ  کے ذریعہ سعودی عرب کے نیوم پروجیکٹ کی تصاویر حاصل کیں  جن سے پتہ چلتا ہے کہ کام میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے اور کئی ہزار مکانات تباہ ہوں گے۔
الجزیرہ نے سعودی ولی عہد کےبلند پرواز منصوبے  جو شمالی سعودی عرب میں "نیوم پروجیکٹ" کے نام سے جانا جاتا ہے ، کے بارے میں ایک تحقیقاتی رپورٹ  اور اس خطے کی مصنوعی سیارہ کی تصاویر شائع کیں ہیں۔
مذکورہ چینل نے منگل کو  کچھ تصاویر جاری کی ہیں اورکہا ہے کہ2030 کے ویژن پر مبنی اس منصوبے کی تفصیلات اور پیشرفت جلد ہی منظرعام پرلائی جائیں گی۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ یہ تصاویر پہلی بار شائع کی جائیں گی  اور ان دیہاتوں اور رہائشی علاقوں کی صورتحال پر روشنی ڈالی جائے گی  جن کے کھنڈرات پر محمد بن سلمان کا منصوبہ تعمیر کیا جانا ہے۔
الجزیرہ کی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ اس منصوبے کے تحت 4000 سے زیادہ عمارتیں اور مکانات تباہ ہوجائیں گے جن کے رہائشیوں کو نقل مکانی  کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔
مصنوعی سیارہ کی تصاویر سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ 2017 سے  جب اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے اس وقت سے لے کر اب تک کچھ شاہی محلات اور ایک چھوٹا ہوائی اڈہ تعمیر کیا گیا ہے  اور اب تک رویرا شہر مکمل نہیں ہوا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम