Code : 4111 17 Hit

واشنگٹن کی ایک عدالت کے بن سلمان کے خلاف وارنٹ جاری

واشنگٹن کی ایک عدالت نے سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے سابق عہدہ دار سعد الجبری پر قاتلانہ حملے کے الزام میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت 13 دیگر سعودی شخصیات کو طلب کیا ہے۔

ولایت پورٹل:الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کی ایک عدالت نے آج (پیر کو) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور 13 دیگر سعودی شخصیات سے سابق انٹلیجنس عہدہ دار سعد الجبری کے قتل کی کوششوں سے متعلق سوالوں کے جوابات کے لئے عدالت میں پیش ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک فیصلہ جاری کیا ہے،رپورٹ کے مطابق طلب کیے جانے والوں میں "محمد بن سلمان" کے قریب ترین شخصیات میں سے تین افراد "احمد العسیری" ، "بدر العساکر" اور "سعود القحطانی" بھی شامل ہیں، ان افراد میں سے" هما یوسف الراجحی" اور" لیلی ابوالجدایل"امریکہ میں مقیم ہیں۔
یادرہے کہ الجبری گذشتہ جمعرات کو واشنگٹن میں واقع ایک  امریکی عدالت میں محمد بن سلمان کے ہاتھوں انھیں  قتل کرنے کی سازش کے الزام میں مقدمہ  کرنے کے لئے پیش ہوئے تھے،الجبری کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ نے 2018 میں ایک دہشت گرد ٹیم کو کینیڈا بھیجا تھا تاکہ مجھے اسی طرح قتل کردیں جس طرح "جمال خاشقجی" کو 2 اکتوبر  2018 کو استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا۔
کینیڈا کے ایک ذریعہ نے کل بتایا کہ سعد الجبری کے قتل کی نئی کوشش کی گئی تھی جس کے بعد ان  کے گھر پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور اسلحہ سے مکمل طور پر لیس پولیس آفیسرز ان کی حفاظت کر رہے ہیں،واضح رہے کہ کہا جاررہا ہے کہ سعد الجبری ، جو جون 2017 میں بن سلمان کی بغاوت سے قبل محمد بن نایف کے نائب تھے اور سعودی خفیہ ایجنسی کے سربراہ تھے ، کے پاس ایسے دستاویزات موجود ہیں جن کی وجہ سے محمد بن سلمان ان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین