Code : 4394 5 Hit

فلسطین بکاؤ نہیں؛مراقشی عوام کی صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی مخالفت

مراکش کی عوام نے فلسطین کے تئیں اپنی حمایت کا اظہارکرنے کے لئےاس ملک کے دارالحکومت میں ریلی نکالی۔

ولایت پورٹل:المیادین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مراکشی باشندوں کی ایک بڑی تعداد نے جمعہ کے روز صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف اس ملک کے دارالحکومت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء نے فلسطینی عوام اور مسئلۂ فلسطین کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔
مراکش کے مظاہرین تنظیم اور سیاسی جماعت کی دعوت پر "فلسطین امانت ،صیہونیوں کے ساتھ تعلقات خیانت" کے نعرے کے ساتھ پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے جمع ہوئے۔
انہوں نے مراکش کی پارلیمنٹ کے سامنے ریلی نکالی اور "غداری کی مذمت کی جاتی ہے، نہ قبضہ ، نہ تعلقات ، فلسطین بکنے والا نہیں"جیسے نعرے لگائے اور فلسطینی اور مراکشی پرچم بلند کیے۔
یادرہے کہ اس ریلی میںاتحاد اور اصلاحی تحریک کے سربراہ عبدالرحیم شیخی اور مراکش میں اینٹی نارملائزیشن واچ کے سربراہ احمد ویحمان جیسے مراکشی سیاست دان بھی موجود تھے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین