Code : 1889 8 Hit

روس میں غیر قانونی مظاہرہ کرنے پر ایک ہزار سے زائد افراد گرفتار

روس ے دار الحکومت ماسکومیں غیر قانونی مظاہرے کے دوران مجموعی طور پر ایک ہزارچوہتر افراد کو مختلف جرائم میں گرفتار کیا گیا۔

ولایت پورٹل:روس کی پولیس اور سکیورٹی اداروں نے دارالحکومت ماسکو میں غیر قانونی مظاہرے میں شریک ایک ہزار افراد کو گرفتار کر لیا،ماسکو میں سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ ان افراد کو غیر قانونی مظاہرے میں حصہ لینے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا،حکام کے مطابق غیر قانونی ریلی میں تقریباً ساڑھے تین ہزار افراد شریک تھے جو زبردستی میئر کے دفتر میں داخل ہو کر اس پر قبضہ کرنا چاہتے تھے جسے پولیس اور سکیورٹی فورس نے ناکام بنا دیا،روسی خبر رساں ایجنسیوں نے ماسکو پولیس کے حوالے سے کہا کہ شہر کے وسط میں غیر قانونی مظاہرے کے دوران مجموعی طور پر ایک ہزارچوہتر افراد کو مختلف جرائم میں گرفتار کیا گیا۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम