30دن کے اندر 450 سے زائد فلسطینی صیہونیوں کے ہاتھوں گرفتار

30دن کے اندر 450 سے زائد فلسطینی صیہونیوں کے ہاتھوں گرفتار

ولایت پورٹل:اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ مقبوضہ علاقوں میں 450 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لیا ۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ  کے مطابق حالیہ مہینوں کے دوران مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف صہیونی حکومت کی جابرانہ کارروائیوں میں شدت آئی ہے، تازہ ترین خبروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونیوں نے گذشتہ ماہ اپنی جابرانہ حرکتوں کو تیز کردیا ہے، رپورٹ کے مطابق  فلسطینی جنگی قیدیوں کی تحقیقاتی کمیٹی (آئی سی آر سی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے گذشتہ ماہ مقبوضہ علاقوں میں 456 فلسطینیوں کو حراست میں لیا تھا،کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ صہیونیوں نے گذشتہ ماہ فلسطینیوں کے خلاف 105 عارضی نظربندی کے احکامات جاری کیے تھے، ان کے مطابق صیہونی حکومت کی جیل میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد گذشتہ ماہ تک 5 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین