ٹرمپ کے خلاف مزید تحقیقات کا آغاز

فاقی استغاثہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء کو مطلع کیا ہے کہ وہ ان کی صدارت کے خاتمے کے بعد خفیہ دستاویزات کے معاملے میں ان سے تفتیش کریں گے۔

ولایت پورٹل:امریکی چینل فاکس نیوزنے دو باخبر ذرائع کی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ وفاقی استغاثہ نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء کو مطلع کیا ہے کہ ٹرمپ سے صدارت کے بعد خفیہ دستاویزات  اپنے کنٹرول میں رکھنے کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق، 2021 میں اپنی صدارت ختم ہونے کے بعد ٹرمپ کا خفیہ دستاویزات اپنے پاس رکھنا خصوصی کونسل جیک اسمتھ کی تحقیقات کا مرکز ہے، جنہیں نومبر 2022 میں بطور خصوصی وکیل مقرر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ امریکہ کے متنازع ترین صدور میں سے ایک ہیں جن کے خلاف امریکی عدالتوں میں اب بھی مقدمات چل رہے ہیں جبکہ وہ 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے اپنی امیدواری کا باضابطہ اعلان کر چکے ہیں اور سنجیدگی سے مزید چار سالہ مدت کے لیے صدر بننے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں فلوریڈا میں ٹرمپ کی حویلی کی تلاشی کے دوران ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے انتہائی خفیہ دستاویزات کا ایک سیٹ دریافت کیا جن میں سے کچھ دستاویزات اس قدر خفیہ تھیں کہ امریکی قومی سلامتی کے کئی اعلیٰ عہدیداروں کو بھی ان تک رسائی حاصل نہیں تھی۔
یاد رہے کہ خفیہ دستاویزات کے معاملے کے لیے خصوصی وکیل کے طور پر اسمتھ کی تقرری 8 اگست 2022 کو فلوریڈا میں ٹرمپ کی مارالاگو حویلی پر چھاپے کے دوران ملنے والی خفیہ دستاویزات کے بعد ہوئی۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین