Code : 2136 14 Hit

امریکہ کی شمالی کوریا پر مزید پابندیاں

امریکہ نے شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق  امریکہ نے شمالی کوریا کے 3 ہیکنگ گروپس پر پابندی لگادی ہے، امریکی محکمہ خزانہ کے سیکریٹری برائے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس سیگل مینڈلکر نے کہا کہ محکمہ خزانہ شمالی کورین ہیکنگ گروپس کے خلاف اقدامات اٹھا رہا ہے جو سائبر حملوں کے ذریعے غیر قانونی ہتھیاروں اور میزائل پروگرام کی سپورٹ کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ ہم شمالی کوریا کے خلاف پہلے سے عائد امریکہ اور اقوام متحدہ کی پابندیوں کو جاری رکھیں گے اور فنانشل نیٹ ورک کی سائبر سکیورٹی کو مزید محفوظ بنانے کے عالمی برادری کے ساتھ کام کریں گے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम