Code : 1305 16 Hit

چین میں مسلمانوں کی جاسوسی کے لیے موبائل ایپ کا استعمال

چین کے صوبے سنکیانگ کے شمال مغربی علاقے میں چینی حکام مسلمانوں کی جاسوسی کے لیے ایک موبائل ایپ استعمال کر رہے ہیں۔

ولایت پورٹل:انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے عالمی گروپ ہیومن رائٹس واچ کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چین کے صوبے سنکیانگ کے شمال مغربی علاقے میں چینی حکام مسلمانوں کی جاسوسی کے لیے ایک موبائل ایپ استعمال کر رہے ہیں،اس خصوصی ایپ سے مسلمانوں کے متعلق تحقیقات اور انہیں پکڑنے کا کام لیا جاتا ہے،ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ یہ موبائل ایپ عام لوگوں کے بارے میں وسیع تر معلومات اکھٹی کرتا ہے جس میں ان کے خون کا گروپ، قد و قامت، یہاں تک کہ مذہبی ماحول اور سیاسی خیالات کے بارے میں بھی ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम