ولایت پورٹل:عراق کی النجبا تحریک کے فوجی کمانڈر نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک سخت بیان میں شہید سلیمانی اور المہندس کے خون کا بدلہ لینے کا وعدہ کیا ہے،مذکورہ فوجی عہدیدار نے امریکہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان دو عظیم شہداء کے زیر اہتمام جہادی دستہ ان کے چلے جانے سے ختم نہیں ہوجائے گا ، کیونکہ ان کا مقصدتمہارے غیر قانونی اڈوں اور تمہارےچیلے اسرائیل کا خاتمہ کرناہے،بیان میں کہا گیا ہے کہان دو عظیم شہدا کے خون نے ہمارے دلوں میں ایسی آگ بھڑکائی ہے جو تمہاری ناک کو زمین پر رگڑنے کے سوا بجھ نہیں سکتی،انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم طے کریں گے کہ امریکہ کو کس طرح اور کب جواب دینا ہے ، اور اس کے پاس ہماری بنائی ہوئی جہنم میں جانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے،النجبا تحریک کے فوجی کمانڈر نےمزید کہا کہ ہمارے جوان میزئل اور اسلحہ سے لیس تیار ہیں اور ایک اشارہ کے انتظار میں ہیں تاکہ تمہارے قابض فوجیوں کے ایسے شعلے بھڑکائیں کہ وہ جہنم میں جانے پہلے پگھل جائیں،مذکورہ عراقی تحریک نے میزید کہا کہ جب تک شہید سلیمانی ہمارے درمیان تھے ،ہم تمہاری شیطانی سازشوں کو ناکام بناتے رہے ، لیکن اب ان کی شہادت کے بعد تمہارے فتنہ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت آگیا ہے،النجبا نے شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی کے خون کو امریکہ کے لئے ایک ڈراؤنا خواب قرار دیتے ہوئے اس ملک کے اعلی عہدیداروں کو انتباہ دیا کہ تم نے غلطی کی ہے جو تمہیں بہت مہنگی پڑے گی،انھوں نے مزید کہاکہ تم نے ایسی جنگ چھیڑی ہے جس کی ابتدا تمہارے خاتمہ کےساتھ ہوگی۔
امریکہ کو جواب دینے کے لئے میزائل اور ہتھیار تیار ہیں:النجبا عراق
عراقی النجبا تحریک نے امریکی دہشتگردوں کے ہاتھوں جنرل سلیمانی کی شہادت کا جواب دینے کے اپنی مکمل تیاری کا اعلان کیا ہے۔

wilayat.com/p/2744
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین